سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شہید بینظیرآباد نواب سمیر لغاری نے پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ کا دورہ کرکے مریضوں کو ملنے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں علاج کے لیے آنے والے اور زیر علاج مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پاکستان بیت المال کے زیر نگرانی سوئیٹ ہوم نواب شاہ کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان بیت المال شہزادو جسکانی نے سوئیٹ ہوم کے متعلق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دی بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ایچ ایم خواجہ لائبریری اور میوزیم کا بھی دورہ کرکے جاری تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔