سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعلیم شہید بینظیرآباد کی جانب سے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں سیرت النبی صہ و خاتم النبیین کانفرنس آج ایچ ایم خواجہ آڈیٹوریم ہال میں منعقد کی گئی جس میں کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اس موقع پر سیرت النبی صہ و خاتم النبیین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سید محمد سجاد حیدر، ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت، پیار ومحبت اور امن کا جو درس دیا ہے اس پر عمل پیرا ہوکر معاشرہ کو امن و آشتی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم صہ کی سیرت مطہرہ کی کامل پیروی کرکے ہم اپنی زندگیوں کو سنوار سکتے ہیں اور آخرت میں بھی کامیابی کے مستحق بن سکتے ہیں سیرت النبی صہ و خاتم النبیین کانفرنس میں ضلع کے مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے قرات اور نعت رسول مقبول پیش کی کانفرنس کے اختتام پر کمشنر سید محمد سجاد حیدر اور ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے قرات اور نعت خوانی میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈز اور کیش انعامات تقسیم کیے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد سلیم بھٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری مسعود احمد سھتو، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یوسف مجیدانو، پ پ پ ضلع صدر سالم زرداری کے علاوہ تعلیم، صحت، پاپولیشن اور دیگر مختلف محکموں کے افسران، اساتذہ، طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔