رپورٹ۔محمدحسین سومرو
علاقہ تھانہ جیکسن بابا بھٹ جزیرے پر آپسی لڑائی جھگڑے میں فائرنگ سے تین حقیقی بھائیوں کے زخمی ہونے کا معاملہ۔
ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
گرفتار ملزم بنام محمد طاہر عرف غلام کے قبضہ سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزم کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن انسپکٹر محمد اسحاق نے چوکی انچارج بابا بھٹ سب انسپکٹر مظہر عباس و اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے واقع رونما ہونے کے کچھ ہی دیر میں گرفتار کیا۔
ملزم کے خلاف اقدام قتل کے تحت مقدمہ الزام نمبر 259/24 بجرم دفعہ 324 ت پ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔