لاہور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے ہم سب کو ٹریف قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ
صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئےاس سلسلے میں
ایڈیشنل ائی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی۔انکا کہنا تھا کہ
تمام سی ٹی او اور ڈی ٹی او صاحبان اپنے اپنے اضلاع میں تعلیمی اداروں کے باہر بہترین انتظامات کریں۔
صبح سکول لگنے اور چھٹی کے اوقات پر اضافی نفری لگا کر بچوں کو محفوظ سفر مہیا کیا جائے۔
تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے مل کر بہترین پارکنگ پلان مرتب کیا جائے۔
تعلیمی اداروں کے باہر روڈ کراس کرنے کے لیے زیبرا کراسنگ کو ترجیح دی جائے۔
تعلیمی اداروں کے باہر نوپارکنگ، سپیڈ لیمٹ،کیٹ ائیز کا استعمال کر کے ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر کیا جائے۔ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا مزید کہنا تھا کہ
اداروں کی انتظامیہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر انتظامات کو بہتر بنائیں۔
والدین، سکول وینز،پکن ڈرا مہیا کرنے والی دوسری وہیکلز نامزد جگہوں پر پارکنگ کریں۔
ٹریفک ایجوکیشن یونٹس تعلیمی اداروں میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ بحال کریں۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ
ہماری آنے والی نسلوں میں ٹریفک کا شعور اجاگر ہونا چاہیے۔
ٹیچرز کی بھی ذمہ داری ہے کہ بچوں میں ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کریں۔
بہترین معاشرے کی تشکیل کے لیے ہم سب کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔ مرزا فاران بیگ