لاہور(میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے)
میدان کے مردوں کو اللہ تبارک و تعالی ہمیشہ عزت سے نوازتے ہیں 40 سال کے بعد پاکستان کو اولیمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ارشد ندیم نے جرات و بہادری اور ہمت کا ظاہرہ کرتے ہوئے دنیا میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی جو ارشد ندیم کے جوان جذبے اور عزم و ہمت کی دلیل ہے جس نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کو سی پیک موٹر وے و ایئر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر
امریکہ سے سینئر صحافی میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا ہمت جذبہ حوصلہ استقامت اور والدین کی دعائیں وہ اسباب ہیں جن کے سبب انسان بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے اور کامیابیاں انسان کا مقدر بن کر اس کے قدم چومتی ہیں میاں چنوں شہر سے اٹھنے والا یہ نوجوان دنیا اولمپکس پر راج کر رہا ہے
پوری دنیا میں اس کی کامیابی اور جرات کے ترانے گائے جا رہے ہیں
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا ہم ارشد ندیم ان کی فیملی میاں چنوں کے غیور عوام بالخصوص پاکستانی قوم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں امریکہ سے واپسی پر ہارون اباد میں ارشد ندیم کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کریں گے جس میں کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے اور مایہ ناز کھلاڑی شرکت کریں گے