منڈی بہاوالدین (میاں شریف زاہد )نشاذ ہوٹل، جوہر ٹاؤن، لاہور میں شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک کے زیر اہتمام پنجاب میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کی اپگریڈیشن کے مسائل کے موضوع پر ایک سیمینار انعقاد ہوا۔ سیمینار ساجد علی، ریجنل منیجر، شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک، ڈاکٹر راشد محمود وڑائچ، جنرل سیکرٹری پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب، ڈاکٹر منظور احمد الفہمی صدر پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور محترمہ ڈاکٹر خالدہ فرخ صدر وومن ونگ نے اظہار خیال کیا۔ سیمینار کے آغاز پر ڈاکٹر راشد محمود وڑائچ، جنرل سیکرٹری پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے اپگریڈیشن پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کا حق ہے اور یہ حق انہیں ضرور ملنا چاہیئے۔ اس موقع پر ریجنل منیجر ساجدعلی نے پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کے مطالبات کے حق میں قرارداد پیش کی۔ تمام حاضر ریجنل ممبران نے متفقہ طور پر ہاتھ کھڑے کر کے قرارداد منظور کرلی۔ سیمینار کے اختتام کے پر ممبران نے پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کے حق میں اپنے ویڈیو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کو پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کو اپگریڈیشن دینے کا مطالبہ کیا۔