ٹنڈوآدم(رپورٹ کامران انصاری)
نامعلوم افراد کی جانب سےتوھین قرآن پر ٹنڈوآدم سراپااحتجاج،تفصیلات کے مطابق جوھرآبادریلوےپھاٹک کےقریب سے ترجمہ والےقرآن پاک کےکافی تعدادمیں شھید شدھ اوراق ملنےپرعوام نےتنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کے مرکزی صدرمفتی محمدطاہرمکی سےرابطہ کیا جسکےبعدمفتی طاھرمکی نےاپنےقانونی مشیروں سے مشاورت کےبعدمجمع کوپرامن طریقےسےٹنڈوآدم سٹی تھانہ لےگئےجہاں ڈی ایس پی محمد موسی اورسٹی ایس ایچ اونے معلومات حاصل کیں جس پر مفتی طاہرمکی نےانہیں بتایاکہ بعدمغرب قرآن پاک کے شھید شدھ اوراق کافی تعدادمیں جوھرآبادریلوےپھاٹک سےملے ھیں انہیں شھیدکرتےیابےحرمتی کرتےکسی نےنہیں دیکھادریں اثناء ہزاروں کی تعدادمیں مسلمان تھانےکےباھرپہنچ چکے تھے اوراحتجاج ونعرےبازی کررھےتھے اسی دوران ٹنڈوآدم ڈی ایس پی محمدموسی نے فوری طورپرنامعلوم افراد کےخلاف ایف آئی آردرج کرنے کاحکم دیتےھوئےنامعلوم افرادتک رسائی اورچھان بین کرنےکی مکمل یقین دہانی کروائی ایف آئی آر کی کاپی لیکرمفتی طاھرمکی باھر نکلے توبھی مجمع تھانےکاگھیرائو ختم کرنےپرآمادہ نہ تھامشتعل ہجوم کامطالبہ تھاکہ ملزم ابھی اوراسی وقت گرفتارکئےجائیں، جسکےبعدمفتی محمدطاہرمکی اورعلامہ راشد مدنی، حافظ محمد طارق حمادی، حافظ عبدالرحمان الحذیفی نےجدا جداخطابات میں کہاکہ افراد نامعلوم ہیں ہمیں قانون کاساتھ دیناہوگااورپولیس مکمل تعاون کررہی ہے اسلئے کوئی مسلمان قانون کوہاتھ میں نہ لے اورکوئی ہڑتال کی نعرےبازی یاشورشرابہ کئےبغیرمکمل پرامن طورپر منشتر ہوجائیں جسکےبعدمجمع پرامن طورپرمنتشرہوا، مفتی محمدطاہرمکی نے ڈی ایس پی محمدموسی اورپولیس انتظامیہ کےبڑےتعاون پرانکاشکریہ اداکیا اورانہیں خراج تحسین پیش کیا۔