ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ)
ننکانہ صاحب میں اساتذہ تنظیموں نے ٹیچر ڈے کو یوم سیاہ کے طور پر منایا, گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی, ضلع بھر میں تعلیمی بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان , گرینڈ ٹیچرز الائنس کی طرف سے یوم اساتذہ کو یوم احتجاج کے طور پر منایا گیا, گورنمنٹ گورونانک ہائیر سیکنڈری سکول میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں محمد فاروق اسلم سیال مرکزی سیکرٹری جنرل پنجاب ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز (پیکٹ) پنجاب , چوہدری منیر انجم ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین ننکانہ صاحب,رائے محمد فیصل صدر انجمن اساتذہ ننکانہ صاحب, نعمان حفیظ بٹ صدر ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب, دلدار احمد صدر ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب دیگر عہدیدران اور اساتذہ نے شرکت کی, الائنس میں شامل تمام اساتذہ تنظیموں نے گورنمنٹ گورونانک ہائیر سیکنڈری سکول میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ضلع بھر سے اساتذہ نے شرکت کی, خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد نے بھی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی, اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پنجاب حکومت کی تعلیم دشمن پر اساتذہ سراپا احتجاج ہے, پورے صوبے میں اساتذہ کا بھرپور احتجاج پنجاب حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے اب اسے ہوش کے ناخن لینے چاہئے, انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرنا, لیو ان کیشمنٹ اور سکول اوقات کار میں غیر معمولی تبدیلیاں ناقابل قبول ہیں, اگر پنجاب حکومت نے اپنے وعدوں کے مطابق اساتذہ کے تمام مطالبات منظور نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا جائے گا بعد ازاں گرینڈ ٹیچرز الائنس کے ضلعی عہدیدران کی قیادت میں احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے مردوخواتین اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔