نوشہروفیروز :۔۔۔رانا ندیم انجم

چیئرمین تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد پر گزشتہ روز ہونے والا مبینہ حملہُ کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا ہے ذاتی دشمنی پر درج کرائے گئے مقدمے میں میرپور خاص ضلع کے تین صحافیوں کو نامزد کیا گیا ہے مقدمے میں نامزد ملزمان میں علی رضا رپورٹر جی این این ،محمد ہاشم شر
رپورٹر دی نیشن اور فلک شر رپورٹر نیوز ون
شامل ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین بورڈ نے طلبہ پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا کہ طلبہ کو کاپی کرتے ہوئے پکڑا تو بوٹی مافیا نے حملہ کیا لیکن مقدمہ کے بعد بھانڈا پھوٹ گیا کہ ذاتی دشمنی پر ڈرامہ رچایا گیا مقدمے میں نامزد صحافی علی رضا نے ندیم انجم رانا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین بورڈ کے چھوٹے بھائی نے میرپور خاص سے پانچ کروڑ سے زائد رقم شہریوں کی ہڑپ کی ہے نواب شاہ بورڈ میں نوکریاں دلوانے اور میڈیکل کی ٹیسٹ میں پاس کروانے کے لئے پیسے لئے ہیں میں نے چیئرمین بورڈ کے چھوٹے بھائی جہانگیر متی پر سیٹلائیٹ تھانہ میرپور خاص میں مقدم بھی درج کرایا ہے چیئرمین نے اپنے بھائی پر مقدم درج ہونے پر بدلہ لیا ہے ہماری فون کی سی ڈی آر نکلوائے جائے جھوٹ سامنے آجائے گا۔