نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
ایس ایس پی نوشھرو فیروز کئپٹن (ر) صدام حسین کی جانب سے محرم الحرام کی مناسبت سے جماعت اھلِ تشیع کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد محرم الحرام کے ایام میں امن وامان کے سلسلے میں جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی غرض سے ایس ایس پی آفیس نوشھروفیروز میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں نوشھروفیروز کی تمام تحصیلوں سے جماعت اہل تشیعہ کے رہنماؤں مجالس و جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز منتظمین اور متعلقہ آفسرآن نے شرکت کی میٹنگ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا بعد ازاں محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی و دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں مجالس و جلوسوں کے مجموعی سیکیورٹی انتظامات سمیت ممکنہ خطرات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اس ضمن میں ایس ایس پی نوشھروفیروز کئپٹن (ر) صدام حسین نے تمام شرکاء سے فرداً فرداً مسائل دریافت کیے اور محرم الحرام کے دوران سابقہ تجربات کی روشنی میں نشاندھی کردہ کوتاہیوں و بہتری کی تجاویز کو زیرِ غور لایا گیا ایس ایس پی نوشھرو فیروز نے تمام شرکاء کو سیکیورٹی کے حوالے سے فول پروف اقدامات کرنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان بحال رکھنا اہم ترجیح ہے اس حوالے سے فول پروف سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تمام امام بارگاہوں پر سینئر پولیس افسران کی زیرِ نگرانی سکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں گے عزاداری کے جلوسوں کی تمام گزگاہوں کو محفوظ بنانے کیلئے روٹس کی سویپنگ اور سرچنگ کے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے خواتین کی مجالس پر لیڈیز پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سمیت رضا کار خواتین کو بھی مقرر کرنا پلان کا حصہ ہے ایس ایس پی نوشھروفیروز نے مزید کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل دینے کیلئے ریپڈ رسپانس فورس کے کثیر تعداد میں خصوصی دستے موجود رہیں گے. حفاظتی اقدامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان پر بھی سختی سے عمل کیا جائے گا. شرپسند اور فتناخور عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی جب کہ شکایات کی رسائی معلومات کی شیئرنگ اور لمحہ بہ لمحہ نگرانی کیلئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم ہوگا