نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہروفیروز ۔محرابپور ۔ میں بی بی سی کے رپورٹر و نیشنل پریس کلب محراب پور ضلع نوہروفیروز کے صدر ۔۔رانا ندیم انجم نے بی بی سی اخبار کے چیف ایڈیٹر راؤ سلیم قمرصاحب کی اچانک وفات پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راؤ صاحب ایک بہت ہی اچھے نیک اور شفیق انسان تھے ان کا خلا پر ہونا بہت مشکل ہے ایسے انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں بی بی سی کے تمام نمائندگان ایک اچھے انسان اور ایڈیٹر سے محروم ہو گئے ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے راؤ صاحب کے درجات بلند فرمائےاور لواحقین کو صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور میں لواحقین کے اس عظیم صدمےو غم میں برابر کا شریک ہوں۔آخر میں نیشنل پریس کلب محرابپور میں اک ہنگامی اجلاس ھوا اور راؤ سیلم قمر کے لیے دعا کی گئ