نوشہروفیروز (رانا ندیم انجم )
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرو فیروز ندیم بدر قاضی کا دیہی مرکز اسپتال محراب پور کا اچانک دورہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم بدر قاضی نے اسپتال کا ریکارڈ چیک اور مختلف وارڈز ،میڈیکل اسٹور،ایم سی ایچ سینٹر کا معائنہ کیا سیشن جج ندیم بدر قاضی کو ایم ایس ڈاکٹر شبیر میمن ،ڈاکٹر عبدالفتاح میمن ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر سید ہاشم شاہ نے اسپتال کے متعلق بریف کیا اور جج کی جانب اظہار اطمینان کرنے کے بعد ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ میں رکھا کمپریشر اور دگر آلات خرابی پر برہمی کا اظہار کیا سیشن جج نےسیف ہاؤس کا بھی دورہ کیا،سماجی رہنما ایڈووکیٹ آصف جاوید رندھاوا کا کہنا تھا آبادی کے لحاظ محراب پور ضلع نوشہرو فیروز کا دوسرا بڑا شہر ہے لیکن اسپتال میں آبادی کے لحاظ سے علاج معالجہ کی سہولیات میسر نہیں ہیں جب تک محراب اسپتال کو تحصیل کا درجہ نہیں ملے گا تو علاج کے لئے غربہ کو دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑے گا انہوں نے حلقہ کے ایم این اے سید ابرار علی شاہ ،ایم پی اے سید حسن شاہ ،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا محراب پور اسپتال کو اپ گریڈ کرکے شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔