کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 20 ستمبر 2024ء
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت بارشوں میں تباہ حال اسکولوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس
اجلاس میں وزیر تعلیم سردار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری تعلیم زاہد عباسی، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور دیگر متعلقہ افسران شریک
وزیر تعلیم سردار شاہ کی وزیراعلیٰ سندھ کو بارشوں سے متاثر اسکول عمارتوں کے حوالے بریفگ
سندھ میں سنہ 2022ء میں 40978 اسکولوں میں سے 19808 اسکول بری طرح متاثر ہوئے
متاثر 19808 اسکولوں میں 7503 مکمل تباہ ہوئے اور 12305 جزوی طور پر متاثر ہوئے
جو اسکول مکمل تباہ ہوئے ہیں وہ دوبارہ تعمیر کروائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ کے سوال پر وزیر تعلیم نے کہا کہ 40978 اسکولوں میں 5.22 ملین بچے زیر تعلیم ہیں
تباہ شدہ اسکولوں میں 2.233 ملین بچے زیر تعلیم ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی
تباہ شدہ اسکولوں میں عارضی بندوبست کے تحت تعلیم فراہم کی جارہی ہئے، وزیر تعلیم
بچوں کی تعلیم کسی صورت متاثر نہیں ہونی چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
سندھ میں 2608 الیمینٹری اسکولوں میں 1192 تباہ ہوئے
1192 تباہ الیمینٹری اسکولوں میں 338 مکمل تباہ اور 854 جزوی تباہ ہوئے
سندھ میں 1654 سیکنڈری اور 491 ہائیر سیکنڈری اسکول ہیں
928 سیکنڈری اور 278 ہائیر سینڈری اسکول بارشوں میں تباہ ہوگئے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی
صوبے کے 23 اضلاع میں 538 تباہ اسکولوں کی تعمیر اے ڈی پی پروگرام کے تحت جاری ہے
چین کی گرانٹ کے تحت 100 اسکولوں کی تعمیر کی اسکیم منظوری کے آخری مرحلے میں ہے
100 اسکولوں میں 20 حیدرآباد، 29 خیرپور، 29 لاڑکانو اور 22 سکھر ڈویژن میں شامل ہیں
وزیراعلیٰ سندھ نے تباہ شدہ اسکولوں کو چین کی گرانٹ سے تعمیر کی اسکیم منظور کرکے شروع کرنے کی ہدایت
اسوقت 4162 تباہ شدہ اسکولوں مختلف پروگرامز کے تحت زیر تعمیر ہیں یا کام شروع ہونے والا ہے
چین کی گرانٹ کے تحت 100 اسکول، یورپین یونین کے تحت 112 اسکول اور جائیکا کے تحت 9 اسکول زیر تعمیر ہیں
سندھ حکومت کے اپنے بجٹ سے 1132 تباہ شدہ اسکولوں کی مرمت ہو رہی ہے
وفاقی پی ایس ڈی سے 833 اسکولوں کی مرمت ہو رہی ہے، وزیر تعلیم کی آگاہی
ورلڈ بینک کی مدد سے 833 تباہ شدہ اسکولوں کا تعمیری کام جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی
سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپرومینٹ پروجیکٹ کے تحت 31 اسکول زیر تعمیر ہیں۔