منڈی بہاوالدین، 06 ستمبر 2024(میاں شریف زاہد )
وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے رورل ہیلتھ سنٹر میانہ گوندل کا اچانک دورہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے حاضری رجسٹر، ایمرجنسی روم سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی کے معاملے میں کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کے متعلق بھی دریافت کیا۔
انہوں نے ڈاکٹر اور طبی عملہ کو اپنی ڈیوٹی محنت اور ایمانداری سے سر انجام دینے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،
انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کا خصوصی خیال رکھا جائے اور انہیں صحت کی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
مریضوں کےعلاج معالجہ میں کسی قسم کی کوئی سستی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Maryam Nawaz Sharif Chief Minister Punjab’s Updates Maryam Nawaz Sharif.Official Marriyum Aurangzeb Team MNS Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Maryamazing Minister Information & Culture Punjab PML-N Punjab PMLN Digial CM Punjab Official CM Maryam Nawaz Updates Deputy Commissioner Mandi Bahauddin Empowering the people Deputy Commissioner MBDin PML(N) DGPR Punjab Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala