ضلع ویسٹ پولیس، کراچی
مورخہ: 26 اپریل 2024
(رپورٹ۔محمد حسین سومرو)
ویسٹ، چوکی انچارج مائی گاڑی (منگھوپیر) کی اسمگلرز کے خلاف ایک اور کامیاب کاروائی، ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی
ملزمان نہایت ہوشیاری سے آئل ڈرمز کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپا کر آئل کی آڑ میں پیٹرول اسمگل کررہے تھے۔
پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران پروفیشنل انداز میں کاروائی کرتے ہوئے 02 اسمگلرز ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے سوزوکی پک اپ میں لوڈ 06 آئل ڈرمز میں موجود 1000 لیٹر سے زائد نان کسٹم پیڈ پیٹرول برآمد کرلیا گیا۔
اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی سوزوکی پک اپ کو بھی زیر دفعہ 550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں امین الحق اور شیرین خان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف ضابطے کی تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ
☆☆☆☆☆