ٹنڈوآدم(رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم پولیس کے انسداد منشیات کے سلسلے میں بڑی اور کامیاب کاروائی،مضر صحت گٹکے کی 22000 پڑیاں برآمد،غیر قانونی نمبر پلیٹ لگانے کے جرم میں ایک الٹو کار تحویل میں لے لی،55 لیٹر شرآب برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں اس سلسلے میں ایس ایچ او ٹنڈوآدم غلام شبیر ڈلوانی نے ہالہ پھاٹک کے نزدیک منشیات فروش محمد انور بروہی کو مشکوک حالت میں کھڑے دیکھ کر اس کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جس پر ملزم منشیات کے تھیلے پھینک کر فرار ہوگیا۔ پھینکے گئے تھیلوں سے 22 ہزار پڑیاں مضر صحت گٹکے کی برآمد کی گئی ہیں. اس کے علاوہ ایس ایچ او لنڈو علی دوست بروہی نے منشیات فروشوں یار محمد لاکھو اور حارث خان نیازی سے دو الگ الگ کاروائیوں میں 55 لیٹر دیسی شرآب برآمد کی ہے۔
ایس ایچ او دریا خان رند اشرف علی زرداری نے غیر قانونی نمبر پلیٹ لگانے پر ملزم علی حسن شیخ کو گرفتار کرکے الٹو کار تحویل میں لی ہے۔