ٹنڈوآدم(رپورٹ کامران انصاری)
ٹنڈوآدم چاکرانی پاڑے میگواڑھ محلہ کےگندےنالے سے چوتھی بارقرآن پاک کے مکمل پارے، نورانی قاعدے، نمازکی کتاب بڑی تعدادمیں برآمدعوام مشتعل، تفصیلات کے مطابق تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کے مرکزی صدرمفتی محمدطاھرمکی جائےوقوعہ پرپہنچےجہاں پرانکےساتھ ختم نبوت راھنماء حافظ طارق الحمادی، حافظ نعمت اللہ، جماعت اسلامی کے عبدالستاانصاری موجودتھے، جائےواردات سےملحق مندرکے غیرمسلم نکل آئےاوراپنےتعاون کایقین دلایاتھانے ساتھ آئے ، پریس کلب میں صحافیوں سےگفتگو میں مفتی محمد طاھرمکی نے کہاکہ یہ کام کسی ھندویاغیرمسلم اورپاگل کانہیں بلکہ یہ سوفیصد قادیانی لابی کاہے جوھمارے شھرمیں ھندو مسلم فسادات کرواناچاھتی ہے، کیونکہ یہ چوتھی بارواردات ھندومندرکے قریب ھوئی ھے، دوسری جانب ھندوراھنماء گاندھی نے پریس کانفرنس میں اس واقعہ کومسلم ھندوفسادات کی گہری سازش قراردیتے ھوئے اسکی مذمت کی، ہجوم کےتھانے پہنچنےپرایس ایچ اوسٹی اور مفتی طاہرمکی نے مشاورت سے نامعلوم افرادکیخلاف ایف آئی آرمفتی محمدطاھرمکی کی مدعیت میں درج کروائی، دریں اثناء مفتی محمدطاھرمکی ودیگرراھنمائوں نے پولیس انتظامیہ سےمطالبہ کیاکہ فوری طورپرمتعلقہ مقام پرسی سی ٹی وی کیمرہ نصب کیاجائے اورپولیس چوکی قائم کی جائےشھرکےحالات خراب ھوتےجارھےھیں،جسکےبعدایس ایچ اوسٹی نے دونوں مطالبات پرعملدرآمدگی کی یقین دہانی کروائی،اوراپنےتعاون کایقین دلایا۔