ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
روہڑی کینال کا کٹ بند نہ ہوسکا دیگر دیہات سمیت ٹنڈوآدم بھی متاثر ہوسکتے ہیں تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم کے نواحی گاؤں عالم ڈیرو کے قریب روہڑی کینال کا بند دو روز گزرنے کے باوجود بھی بند نہیں ہوسکاگائوں لاشاری،گائوں ہاشم ساند،مٹھو کھوسو ٹنڈوآدم میں سیلابی پانی کی وجہ سے دیگر دیہات سمیت ہزاروں ایکڑ پر کھڑی زمین زیر آب آگئی
بھٹ شاہ روڈ، ٹنڈوآدم روڈ، کھنڈو روڈسیلاب کے باعث شہدادپور روڈ، اوڈیرولال روڈ بھی زیر آب آگئیں ہزاروں متاثرین نقل مکانی کرکے سڑکوں پرامدادی کیمپ لگائے بیٹھے ہیں کٹ کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں کہ آج شام یہ رات ڈیم بند نہ کیا گیا تو پانی ٹنڈوآدم کی طرف بھی آسکتا ہے