ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی)
ڈائریکٹر جنرل (پبلک ریلیشنز) محکمہ اطلاعات
سندھ محمد سلیم خان نے آج ڈائریکٹر انفارمیشن (فلمز ہیڈ کوارٹرز) حزب اللہ میمن اور ڈویزنل ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات حیدرآباد ارشاد چانڈیو کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار سلیم اللہ اوڈھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر ڈی جی (پی آر) محکمہ اطلاعات نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اطلاعات کے درمیان بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کر کے ہی سندھ حکومت کے جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی بہتر تشہیر کی جا سکتی ہے تا کہ عوام کو ان منصوبوں کے بارے میں موئثر آگاہی فراہم کی جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ تعاون و ہم آہنگی سے حکومت کے منصوبوں کو پرنٹ و الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کیا جا سکتا ہے اور عام لوگوں تک ان کی رسائی ممکن بنائی جا سکتی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار سلیم اللہ اوڈھو نے ڈائریکٹر جنرل (پبلک ریلیشنز) محکمہ اطلاعات سندھ اور ڈائریکٹر انفارمیشن (فلمز ہیڈ کوارٹرز) کا ٹنڈوالہ یار آمد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں بتایا کہ محکمہ طلاعات ٹنڈوالہ یار کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حسین کمبوہ اور دیگر افسران مجھ سمیت ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران سے چوبیسوں گھنٹے رابطے میں رہتے ہیں اور ہماری اچھی ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں سے ضلع ٹنڈوالہ یار میں ترقیاتی اسکیموں کا پروفائل بہت بہتر ہے جن میں سے کئی میگا پروجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں اور کچھ ابھی بھی جاری ہیں جنہیں میڈیا کے ذریعے اجاگر کیا جا سکتا ہے اس موقع پر ڈی جی (پی آر) محکمہ اطلاعات محمد سلیم خان نے کہا کہ ضلع بھر کی تمام مکمل اور جاری ترقیاتی اسکیموں کے مکمل اعداد و شمار شیئر کئے جائیں تاکہ اس پر ڈاکومینٹریز بنا کر حکومت کی کارکردگی کو پرنٹ و الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کیا جا سکے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار نے ڈی جی انفارمیشن کو ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیس ٹنڈوالہ یار کے مسائل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات ٹنڈوالہ یار کے آفیس میں ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے افسران کو مشکلات پیش آ رہی ہیں لہٰذا انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائی جبکہ دفتر کے سالانہ بجٹ کو بھی بڑھایا جائے تاکہ افسران بہتر طریقے سے کام کر سکیں قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل (پبلک ریلیشنز) محکمہ اطلاعات سندھ محمد سلیم خان نے آج ڈائریکٹر انفارمیشن (فلمز ہیڈ کوارٹرز) حزب اللہ میمن کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ٹنڈوالہ یار کے دفتر کا دورہ کیا اور دفتر میں موجود تمام انفارمیشن افسران علی مراد پتافی، جان محمد گورڑ، زبیر احمد میمن اور دیگر عملے سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے جبکہ نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا بھی دورہ کیا بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل (پبلک ریلیشنز) محکمہ اطلاعات سندھ محمد سلیم خان نے ڈائریکٹر انفارمیشن (فلمز ہیڈ کوارٹرز) حزب اللہ میمن، ڈویزنل ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات حیدرآباد ارشاد چانڈیو، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ٹنڈوالہ یار خالد حسین کمبوہ اور دیگر افسران کے ہمراہ ٹنڈوالہ یار پریس کلب کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود تمام صحافیوں سے ملاقات کی پریس کلب ٹنڈوالہ یار کے صدر نے محکمہ اطلاعات سندھ کے تمام افسران کو پریس کلب کا دورہ کرنے پران کا شکریہ ادا کیا اور پریس کلب ٹنڈوالہ یار اور صحافیوں کو درپیش تمام مسائل کے بارے میں آگاہی دی اس موقع پر ڈی جی انفارمیشن نے کہا کہ صحافیوں کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ان کے جو بھی جائز مطالبات ہیں وہ ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد کے ذریعے درخواست دیں علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل (پبلک ریلیشنز) محکمہ اطلاعات سندھ محمد سلیم خان نے پریس کلب ہال کا افتتاح بھی کیا۔