ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) ٹنڈوالہ یار کے گوٹھ چھوٹی مسن کے رہائشی با اثر چچاؤں کے ظلم سے تنگ ہو کر پریس کلب پر پہنچ کر عطا محمد منگریو، اعجاز منگریو، بہادر علی منگریو،
سجاد منگریو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے چچا ہمارے پلاٹ اور زرعی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے اپنا حق مانگنے پر ہمارے چچاہوں نے ہم پر حملہ کروایا جس میں ہم زخمی ہو گئے اس کے علاؤہ ہمارے خلاف دو مرتبہ جھوٹے مقدمات بھی درج کروائے حملے بھی ہم پر ہو رہے ہیں زخمی بھی ہم ہو رہے ہیں اور پولیس ظالموں کا ساتھ دیتے ہوئے ہمارے خلاف ہی جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے ہم مقامی تھانے پر اپنی فریاد لیکر جاتے ہیں تو پولیس ہمیں وہاں بیٹھا کر ہمیں ہی دھمکیاں دے دیتی ہے ہم کہاں جائیں اپنا انصاف مانگیں ہماری زرعی زمین جو کہ چٹن پیر کے قریب 2 ایکڑ زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے ہمارے پاس زرعی زمین اور پلاٹ کی صنعت موجود ہے جس کے باوجود ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا ہے با اثر افراد ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ہم آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے چچاؤں کے خلاف قانونی کارروائی کر کے ہمیں ہمارا حق دلایا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔