ٹنڈوالہ یار (نمائندہ خصوصی) سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے تحت مقرر کردہ قیمت سے ذیادہ رقم وصول کرنے گارنٹی اور وارنٹی میں دھوکہ دہی، ناپ تول میں کمی، کوالٹی میں کمی، زائد المیعاد اشیاء، مقدار اور معیار کے بارے میں غلط بیانی، مضر صحت اشیاء، ملاوٹ، ریٹ لسٹ کو آویزاں نہ کرنا، غلط اشتہار بازی، پرانی اشیاء کو نیا پیش کرنا، اشیاء کی رسید یا بل نہ ملنا اور اس طرح کی دیگر ہونے والی بدعنوانیوں کیخلاف کوئی بھی صارف اپنی شکایت صارف تحفظ کاؤنسل ضلع ٹنڈوالہ یار کے کمپلین سیل میں جمع کروا سکتا ہے جس کی کوئی فیس نہیں لی جاتی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ضلع صارف تحفظ کاؤنسل ٹنڈوالہ یار سلیم اللہ اوڈھو نے اپنے آفیس میں ضلع صارف تحفظ کاؤنسل ٹنڈوالہ یار کی جانب سے عام خریداروں کے حقوق کی تحفظ کیلئے بنائے گئے سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے بارے میں منعقدہ ایک روزہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے سیمینار میں شرکت کرنے والے تمام افراد سے درخواست کی کہ وہ لوگوں میں اس ایکٹ کے بارے میں آگاہی فراہم کریں تاکہ عوام کو اس ایکٹ کے بارے میں موثر آگاہی مل سکے اور وہ اس کا ٹھیک طرح سے استعمال کر سکیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سول جج / کنزیومر پروٹیکشن جج ٹنڈوالہ یار میڈم صبا مریم نے بتایا کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے عام صارف (خریدار) کے حقوق کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کیلئے سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی اور ناجائز منافع خوری کو روکا جا سکے انہوں نے مزید بتایا کہ اس ایکٹ کے تحت کوئی بھی دکاندار کسی بھی قسم کی بدعنوانی اور ناجائز منافع خوری نہیں کر سکے گا اور جو کوئی بھی ان بد عنوانیوں میں ملوث پایا جائے گا اسے دو سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی لگ سکتا ہے سیمینار سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی ٹنڈوالہ یار امجد علی ابڑو، ایڈوکیٹ عادل اکبر بوزدار، ایڈوکیٹ مہک سموں، ایڈوکیٹ شمائلہ سمیجو، ایڈوکیٹ محمد حکیم مستوئی، ایڈوکیٹ ناہید اختر و دیگر نے سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہ یار محمد ابراہیم عالمانی، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہ یار فہیم شاکر،، اسسٹنٹ کمشنر جھنڈو مری شہزادو عمیر جروار، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات ٹنڈوالہ یار خالد حسین کمبوہ، انفارمیشن آفیسر ٹنڈوالہ یار زبیر عاقلانی میمن، محکمہ ایگریکلچر ایکسٹینشن، لائیواسٹاک و اینیمل ہسبنڈری، پولٹری پروڈکشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران، ڈسٹرکٹ بار ایسوسیئیشن ٹنڈوالہ یار کے نمائندگان، تاجر اتحاد ٹنڈوالہ یار اور انجمن تاجران ٹنڈوالہ یار کے نمائندگان نے شرکت کی۔