ٹنڈو محمد خان ۔۔۔
جماعت اسلامی کے تحت عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں اسٹیشن روڈ سے ایک ریلی نکالی گئی جوکہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ٹنڈو محمد خان میں بھی عیدمیلادالنبی ص عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ جماعت اسلامی کی جانب سے عید میلادالنبی ص کے سلسلے میں ایک ریلی اسٹیشن روڈ سے نکالی گئی جس کی قیادت پیر مسلم جان ۔ لال محمد سولنگی اور اکرم بیگ کررہے تھے ۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں محسن انسانیت دنیا میں تشریف لائے ۔ جن کی آمد سے دنیا میں نور پھیل گیا ۔ اور دنیا دین اسلام کی روشنی سے منور ہوئی ۔ پوری دنیا کہ مسلمان رہتی دنیا تک ربیع الاول شایان شان انداز میں مناتے رہینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مردود شخص شوکت سنجرانی پیارے نبی کی شان میں گستاخی کررہا ہے حکومت وقت کو چاہیے کو وہ فوری طور پر اس کے خلاف کاروائی عمل میں لاۓ بصورت دیگر پورے ملک میں اس گستاخ رسول کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔۔۔۔۔