چشتیاں (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں پروفیسر غضنفر محمود نے کہا ہے کہ مثالی تعلیمی نتائج اور ڈسپلن کی بنا پر کالج ہذا میں فرسٹ ائیر و سیکنڈ ائیر کے دو ہزار طلبا سمیت ساڑھے تین ہزار طلبا و طالبات اے ڈی پی اور بی ایس یونیورسٹی کلاسز میں زیر تعلیم ہیں اور طبا کی بڑی تعداد کی وجہ سے کالج کو ضلع بھر میں نمایاں مقام حاصل ہے۔
انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ اعلی تعلیم یافتہ ومحنتی اساتذہ کی کاوشوں کی بدولت طلبا کے تابناک مستقبل کیلئے کوشاں ہیں اور حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں ماہ اکتوبر میں اساتذہ کی کمی پوری ہو جائے گی۔طلبا و طالبات کی فیس معافی اور سکالرشپ دینے کے سلسلہ میں چئیرمین فیس معاف کمیٹی سینئر پروفیسر یاسر حمید و ممبران پروفیسرڈاکٹر شہزاد بیگ مرزا،پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری کی نگرانی میں میرٹ سکالرشپ،یتیم،مستحق طالب علم کو فیس معاف کرنے کے علاوہ یونیفارم،بکس،شوز وغیرہ کی فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کالج کے اساتذہ کی جانب سے بھی اپنی مدد آپ کے تحت ایک لاکھ روپئے سے زائد رقم طلبا کی ویلفئیرپر خرچ کرنے کی روایات کو برقرار رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز کی کمی کے باوجود کالج کی کبڈی،والی بال،ہائی جمپ،کرکٹ،فٹ بال،ہاکی کی ٹیمیں ڈسٹرکٹ،ڈویژن اور پنجاب سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرچکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈسپلن ایکسپرٹ چوہدری محمد افضل کی نگرانی میں کالج کے ڈسپلن کو مثالی بنا دیا گیا ہے۔