ڈاہرانوالہ:ایس ایچ او نواز وٹو کی قیادت میں پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری،تازہ کاروائی میں ملزم سے 44 بور رائفل برآمد،مقدمہ درج
ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)تھانہ ڈاہرانوالہ کے ایس ایچ او نواز وٹو کی قیادت میں پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں.پولیس کی تازہ کاروائی میں دوران گشت ملزم سجاد احمد ولد محمد اسلم قوم باجوہ جٹ سکنہ چک 174 مراد جو کہ باجوہ کالونی سے بغل میں رائفل لٹکائے ہوئے آ رہا تھا پولیس پارٹی کو دیکھ کر واپس مڑا تو پولیس نے مشکوک جان کر ملزم کا پیچھا کیا اور ملزم سے اسلحہ ناجائز رائفل 44 بور قبضہ میں لے کر لائسنس دریافت کیا تو ملزم لائسنس پیش نہ کر سکا.جس کو گرفتار کر کے رائفل 44 بور قبضہ میں لے کر پولیس نے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کر لیا.پولیس کی مزید کاروائی جاری ہے.