رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ڈسٹرکٹ ایسٹ میں جرائم، ڈکیتی اور منشیات کے خلاف کارروائی کے لیے CCF کے ہمراہ ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ سے ملاقات.
کراچی کے علاقے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں بڑھتے ہوئے جرائم، ڈکیتیوں اور منشیات کے استعمال کے خلاف کارروائی کی غرض سے کمیونٹی کیئر فورم (CCF) کے ممبران نے ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ سے ساتھ ملاقات کی گئی۔ ملاقات میں سی سی ایف کے جنرل سیکرٹری توفیق احمد منگی، اور بانی اراکین عمران علی اور معروف علی سومرو نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق، اجلاس میں ایک مثالی تعاون دیکھنے میں آیا، ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے (سی سی ایف) کے ممبران کی شکایات کو غور سے سنا اور ان کے خدشات کا ازالہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو فورم کے ارکان کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے اور تمام مسائل کو حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
یہ اجلاس اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان تعاون جرائم کی روک تھام میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ سی سی ایف اور ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے درمیان یہ مثبت پیش رفت علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ایک امید ہے۔