انتہا پسندی فرقہ واریت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
سلام دشمن قوتیں فرقہ واریت کو فروغ دے کر ملک میں انتشاار پھیلانے کے درپے ہیں،شاداب رضا نقشبندی
بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری کی دین اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے جدوجہد پر فخر ہے،شاداب رضا نقشبندی
فرقہ واریت کے خلاف شہید محمد سلیم قادری آخری سانس تک سینہ سپر رہے جام شہادت نوش کرلیا دہشتگردی کے سامنے سر نہیں جھکایا،شاداب رضا نقشبندی
18مئی بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری کے یوم شہادت پرعظیم الشان فکر سلیم قادری کانفرنس کا انعقاد ہوگا،شاداب رضا نقشبندی
فکر رضا کانفرنس میں شہید محمد سلیم قادری کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا اور تجدید عہد کیا جائیگا ملک دشمن قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنیں گے،شاداب رضا نقشبندی
کارکنان اپنے عظیم قائد شہید محمد سلیم قادری کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چھاگلہ اسٹریٹ کھارادر میں منعقد ہونیوالی کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی فرقہ واریت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے،اسلام دشمن قوتیں فرقہ واریت کو فروغ دے کر ملک میں انتشاار پھیلانے کے درپے ہیں،بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری کی دین اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے جدوجہد پر فخر ہے،ملک سے فرقہ واریت کو ختم کرنے کیلئے شہید محمد سلیم قادری آخری سانس تک سپر سینہ رہے،جام شہادت نوش کرلیا دہشتگردی کے سامنے سر نہیں جھکایا اور ملک کی سلامتی کیلئے جان نچھاور کردی،18مئی بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری کے یوم شہادت پرعظیم الشان فکر سلیم قادری کانفرنس کا انعقاد ہوگا،فکر رضا کانفرنس میں شہید محمد سلیم قادری کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا اور تجدید عہد کیا جائیگا ملک دشمن قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنیں گے،کارکنان اپنے عظیم قائد شہید محمد سلیم قادری کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چھاگلہ اسٹریٹ کھارادر میں منعقد ہونیوالی کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت فکر سلیم قادری کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے تنظیمی عہدیداروں ست گفتگو کرتے وہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ ملک سے فرقہ واریت اور لسانیت کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،اسلام کے حقیقی پرچم کو بلند کرتے ہوئے محبتوں کو عام اور نفرتوں کو ختم کرینگے،بزرگان دین نے ہمیشہ حق کا پرچم بلند کیا اور اسلام دشمن قوتوں کا محبت،امن وسلامتی سے قلع قمع کیا ہے،انہوں کا کہنا تھا کہ شہید محمد سلیم قادری نے باطل قوتوں کے خلاف کھڑے ہوکر اسلام کا پرچم بلند کیا،دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالوں کے مکروہ چہرئے عوام کے سامنے بے نقاب کئے،انہوں نے کہا کہ اپنے قائد شہید محمد سلیم قادری کے نیک مشن کی تکمیل کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کرینگے۔#