کراچی(ای این آئی رپورٹ)
نارتھ کراچی سرسید ٹاون میں سیوریج سسٹم تباہ۔یوسی چیئرمین شہزادمظہرزیدی نےتمام مسائل سےچشم پوشی اختیارکی ہوئی ہے ۔سیکٹرالیون سی ون میں یوسی آفس کےسامنےتمام گٹر بندہیں مگر یوسی انتظامیہ کی بےحسی قابل شرم ہے۔اس کےعلاوہ سیکٹر الیون سی 2 میں بھی گلیوں میں گٹربہنا روزکامعمول ہے۔کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
واٹراینڈسیوریج کاعملہ کمپلین کرنےپر یوسی آفس سے رابطہ کرنےکاکہتاہےاور یوسی آفس انتظامیہ کہتی ہےیہ کام واٹراینڈسیوریج کا ہے۔عوامی مسائل کےحل کےلِےکوئی ادارہ تیارنہیں ہے۔سب اپنی نااہلی کی وجہ سےٹال مٹول کرتے نظر آتےہیں اور عوام ان کےآفسوں کےچکرلگا لگا کرپریشان ہیں۔علاقےکی عوام نےاپیل کی ہےکہ خداراعلاقےمیں ان مسائل کاحل کرائیں۔