کراچی(رپورٹ:اسٹاف رپورٹر)
کوکن ویلفیئر ایسوسی ایشن آف کے پی ٹی ایمپلائیز کے عہدیداران و ذمہ دران نے متحدہ ورکرز فرنٹ آف کے پی ٹی (CBA) کے جنرل سیکریٹری مرزا نوید بیگ بھائی سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مزدوروں بھائیوں کے مسائل کے حوالے سے ملاقات کی سی بی اے کے تاریخی کاموں کوسراہا گیا متحدہ ورکرز فرنٹ آف کے پی ٹی (سی بی اے ) کے جنرل سیکریٹری مرزا نوید بیگ بھائی نے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ ہم کے پی ٹی کے مزدور بھائیوں کو مستقبل میں بھی مزید ایسی ہی خوشخبریاں دیتے رہیں گے جو مزدور بھائیوں کا خواب رہا ہے اور یہ خواب اللہ پاک کے حکم سے متحدہ ورکر فرنٹ اف کے پی ٹی (سی بی اے) پورا کرے گی۔
آخر میں کوکن ویلفیئر کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مزمل بھاردے بھائی کے والد صاحب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائیں.آمین ثم آمین