رپورٹ۔محمدحسین سومرو
گبول ٹاؤن پولیس کی مختلف کاروائیاں اسٹریٹ کریمنل، موٹر سائیکل لیفٹر اور گیمبلر گرفتار ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
*پہلی کارروائی*
گبول ٹاؤن پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کریمنل ملزم بنام عمران ولد قمر الدین کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کو دوران پیٹرولنگ گرفتار کیا گیا ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ 30 بور پسٹل بمعہ راونڈ برآمد ہوا۔
جبکہ چینا ہوا موٹر سائیکل جس کا مقدمہ الزام نمبر 85/2024 بجرم دفعہ 397/34 پہلے ہی درج ہے برآمد ہوا۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 86/2024 بجرم دفعہ سندھ آرمز ایکٹ درج کیا گیا۔
ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہیں۔
مقدمہ الزام نمبر 324/2007 بجرم دفعہ 394/393/322/34 تھانہ سر سید۔
*دوسری کاروائی*
گبول ٹاؤن پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گیمبلنگ میں ملوث IR کا ملزم گرفتار کر لیا۔
ملزم کو گبول ٹاؤن کے ایریا سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم بنام محمد مزمل ولد زین العابدین کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 84/2024 بجرم دفعہ گیمبلنگ ایکٹ درج کیا گیا۔
*تیسری کارروائی*
گبول ٹاؤن پولیس نے انٹیلیجنس بیس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لیفٹر گرفتار کر لیا۔
ملزم کو گبول ٹاؤن کے ایریا خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔
ملزم بنام محمد نور عالم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوا۔
برآمد موٹر سائیکل نمبری KOP-3045 کا مقدمہ الزام نمبر 73/2824 بجرم دفعہ 381-A پہلے ہی درج ہے۔
گرفتار ملزم کو انٹروگیشن کے بعد AVLC کے حوالے کر دیا۔