رپورٹ ۔محمدحسین سومرو
ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس کی کامیاب کاروائی۔موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزمان کے قبضے سے ناظم آباد کے علاقے سے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر راجہ خالد محمود نے اسٹاف کے ہمراہ دوران اسنیپ چیکنگ گرفتار کیا۔
ملزمان میں شہروز عرف پینسل اور منیب الرحمن شامل ہیں۔
ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔
ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔