شان حسین یہ ہے سر کٹا کردین اسلام کا پرچم بلند کردیا اور یزید کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضانقشبندی
امام حسین نے دین اسلام کی بقاء اور نظریہ اسلام کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا،شاداب رضانقشبندی
سیدنا امام حسین کی لازوال قربانی ہمیں صبر واستقامت کے ساتھ باطل کو مٹانے کیلئے سب کچھ قربان کرنے کادرس دیتی ہے،شاداب رضانقشبندی
فرعون اور یزید کے پیروکار یوم عاشور پر بھی فلسطین میں بمباری کرکے درجنوں افراد کو شہید کردیا،شاداب رضانقشبندی
ظالموں سے مظلوموں کو نجات اور انصاف وحقوق دلانے کیلئے حسینیت کے مشن پر گامزن ہونا ہوگا،شاداب رضانقشبندی
سیاسی ومذہبی جماعتیں حسینیت کے پرچم کو بلند کرکے ملک کو جہالت کے اندھیروں اور عوام کے حقوق دلانے کیلئے کام کریں،شاداب رضانقشبندی
امام حسین رضی اللہ تعالی ٰ عنہ کی عظمت کے چرچے تا قیامت ہوتے رہیں،یوم عاشور ہ پر شاداب رضا نقشبندی کا پیغام
کراچی( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضانقشبندی نے کہا ہے کہ فرعون اور یزید کے پیروکار یوم عاشور پر بھی فلسطین میں بمباری کرکے درجنوں افراد کو شہید کردیا،ظالموں سے مظلوموں کو نجات اور انصاف وحقوق دلانے کیلئے حسینیت کے مشن پر گامزن ہونا ہوگا،اللہ عزوجل کی توفیق اور حسینی جذبے سے سرشار ہوکر مظلوموں کو ظالموں سے نجات دلانے کیلئے مسلم حکمران جہاد کا اعلان کریں،باطل قوتوں کے خلاف امام حسین نے علم جہاد بلند کیا یزید مردود کوشکست دے کر عدل وانصاف کا پرچم بلند کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام کیا شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ شان حسین یہ ہے سر کٹا کردین اسلام کا پرچم بلند کردیا اور یزید کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا،امام حسین نے دین اسلام کی بقاء اور نظریہ اسلام کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا،جان ومال اولاد سمیت سب کچھ قربان کرکے دنیا کو پیغام دیدیا حسینیت کا راستہ یہ ہے کہ اسلام کی سربلندی کیلئے باطل کے سامنے ڈٹ جایا جائے،سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی لازوال قربانی ہمیں صبر واستقامت کے ساتھ باطل کو مٹانے کیلئے سب کچھ قربان کرنے کادرس دیتی ہے، امام عالی مقامؓ کی سیر ت و کر دار سے امت مسلمہ کے قلو ب قیا مت تک منو ر ہو تے رہیں گے، وا قعہ کر بلا ہمیں با طل قوتوں کے سا منے کلمہ حق بلند کر نے کا درس دیتا ہے،شہداء کربلا کی قر با نی صبر و تحمل اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ تعالی ٰ عنہ کی عظمت کے چرچے تا قیامت ہوتے رہیں گے، سیاسی ومذہبی جماعتیں حسینیت کے پرچم کو بلند کرکے ملک کو جہالت کے اندھیروں اور عوام کے حقوق دلانے کیلئے کام کریں،امام حسین ؓ نے سسکتی انسا نیت کوجبر سے نجا ت دلا کر صرا ط مستقیم کی راہ پر گا مزن رہنے کا سلیقہ سیکھا یا۔انہوں نے کہا کہ مام عالی مقام حضرت امام حسین ؓ کی قربانی نے اسلام کو صبح ء قیامت تک زندہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ باطل قوتوں کے خاتمے اور ملک کو انتہا پسندی دہشتگردی سے نجات کیلئے حسینی جذبے سے سرشار ہونا ہوگا۔