رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے حب چوکی سے کراچی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے تابڑ توڑ کاروائیاں۔
گٹکا مافیا کی جانب سے پولیس سے بچنے کے لئے عورتوں اور بچوں کا استعمال کیا جانے لگا۔ *ایس ایس پی کیماڑی۔*
تھانہ سعید آباد پولیس نے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا سمیت 05 عورتوں کو گرفتار کر لیا۔ *کیپٹن (ر) فیضان علی۔*
گرفتار ملزمات کے قبضہ سے 05 عدد بوروں میں دو ہزار سے زائد پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمات کی شناخت 1-آسیہ، 2- سلمی، 3- شریفہ، 4- سکینہ اور 5- پروین کے ناموں سے ہوئی۔
گرفتار لیڈیز گٹکا سپلائرز نے دوران انٹروگیشن حب چوکی بلوچستان سے مواچھ گوٹھ، بلدیہ ڈویژن کے مختلف علاقوں اور لیاری میں گٹکا ماوا سپلائی کرنے کا انکشاف کیا۔
برآمدہ گٹکا ماوا لیاری میں کامران عرف عمران اور مواچھ گوٹھ میں اختر نامی ملزمان کو ترسیل کیا جانا تھا۔
گرفتار لیڈیز گٹکا سپلائرز کی جانب سے نشاندہی کئے گئے گٹکا ڈیلرز کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
کاروائی ایس پی بلدیہ ڈویژن علی انور سومرو اور ایس ڈی پی او سعید آباد غلام احمد شیخ کی نگرانی میں
ایس ایچ او سعید آباد انسپکٹر قمر جاوید کیانی نے چوکی انچارج یوسف گوٹھ ٹرمینل محمد ایوب کے ہمراہ عمل میں لائی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
_*Media Cell Keamari Police*_