پاسبان پاکستان پاکستان ڈیموکریڈٹ پارٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور پاکستان واپسی کے لئے کراچی پریس کلب ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس مظاہرہ میں بڑی تعداد میں سول سوسائٹی رہنماؤں اور اورنگی ٹاؤن سے خواتین نوجوانوں نے شرکت کی۔
اس مظاہرہ سے پاسبان پاکستان ڈيموکریڈٹ پارٹی اورنگی ٹاؤن کے ذمہ داران و رہنماؤں میں الطاف شکور، قیوم شعبان، اسد اللہ صدیقی، ظفر اقبال و دیگر رہنماؤں اپنے خطاب میں حکومت وقت سے بھرپور مطالبہ کیا کے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کو یقینی بنایا جائے جن پر بےپناہ ظلم و زیازتی کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔