پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کیماڑی کے منتخب کونسلر کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا ۔ جنرل کونسلر ظہور کےمطابق میں منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا
پریس ریلیز
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کیماڑی یونین کونسل 7 وارڈ 4 بلدیہ ٹاؤن کے منتخب جنرل کونسلر ظہور کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے ابرار کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ۔جنرل کونسلر ظہور کےمطابق منفی پروپیگنڈا کرنے والا ابرار میرا کزن ہے اور اس سے میرا 320 گز زمین کا تنازعہ ہے جس کی وجہ سے یہ میری کردار کشی کےساتھ مجھے الٹا دھمکیاں دےرہا ہے کونسلر ظہور کےمطابق یہ مجھ سمیت میری پارٹی کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ یہ صرف اپنے معذور ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھارہا ہے اگر کسی ادارے یا شخص کو میرے کردار کی تصدیق کرنی ہوتو وہ بلدیہ ٹاؤن شموزئی محلے میں آکر کرسکتا ہے کونسلر ظہور کےمطابق اپنے آپ کو مظلوم ثابت کرنےکےلیے ابرار جو حرکتیں کررہا ہے وہ مناسب نہیں ہے کونسلر کےمطابق وہ جلد منفی پروپیگنڈا کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرئےگے