رپورٹ۔محمد حسین سومرو
پرانا گولیمار میں گینگ وار گروہ کے سرپرستی میں چلنے والی گٹکا ماوا کا کارخانہ پکڑا گیا۔
کارخانے سے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا، چھالیہ، چونا، کتھہ، پتی، پیکنگ مشین، و دیگر سامان برآمد۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
موقع سے گٹکا ماوا کی تیاری میں مصروف سمیع اللہ اور جاوید نامی ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مزکورہ کارخانہ گینگ وار سرغنہ کاشف عرف ڈاڈا کے کارندوں مرسلین اور صوالی بلوچ کی سرپرستی میں چل رہا تھا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
کاروائی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر راجہ خالد محمود نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔