رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی۔
دو رکنی اسٹریٹ کریمنل گروہ بے نقاب، *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی*
ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ساجداللہ عرف استاد اور شہباز کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضہ سے بوقت گرفتاری ایک ضرب بلا لائسنس 32 بور ریوالور برآمد ہوا۔
ملزمان کے قبضہ سے تھانہ مومن آباد کے مقدمہ الزام نمبر 227/2019 بجرم دفعہ 381-A ت پ کی مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔
ملزمان کو ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن انسپکٹر راؤ شبیر احمد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جوکہ اس سے قبل بھی درج ذیل مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
*ساجد اللہ عرف استاد*
1. مقدمہ الزام نمبر 557/21 بجرم دفعہ 6/9A تھانہ اقبال مارکیٹ۔
*شہباز*
1. مقدمہ الزام نمبر 70/23 بجرم دفعہ 482/427/34 تھانہ سائیٹ اے۔
2. مقدمہ الزام نمبر 53/24 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ اقبال مارکیٹ۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
_*Media Cell Keamari Police*_