وزیرِ اعلیٰ نے ڈاکٹرز سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا۔ڈاکٹر عاشق شاہ
کمیشن ملنے والے تمام کووڈ کنٹریکٹ میڈیکل آفیسرز کی پوسٹنگ سے شعبے میں بہتری آئیگی۔ڈاکٹر عاشق شاہ
پیپلز ڈاکٹرز فورم کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاشق حسین شاہ نے ہمارے نمائندہ خصوصی سے بات کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم شکریہ ادا کرتے ہیں اپنے محبوب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کا وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب ،وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو صاحبہ کا اور خصوصاً سیکریٹری صحت سندھ ریحان اقبال بلوچ صاحب کا کہ جن کی شبانہ روز کوششوں سے کمیشن پاس تمام میل اور فیمیل میڈیکل آفیسرز کے پوسٹنگ آرڈرز ہوگئے ہیں ہم سب ہی میل ؤ فیمیل میڈیکل آفیسرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور باقی رہ جانے والے کووڈ کنٹریکٹ ڈاکٹرز کے پینڈینگ کیسز پر بھی جلد ازجلد کام مکمل کرکے انہیں بھی قومی دھارے میں شامل کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
سیکریٹری صحت سندھ ریحان اقبال بلوچ نے جنگی بنیادوں پر پوسٹینگ آرڈرز جاری کیے تاکہ صوبے بھر میں میڈیکل آفیسرز کی کمی کو پورا کرنے کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھا جائے جو کہ شعبہ صحت سندھ سے مستفید ہونے والے ضرورت مند مریضوں کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ وزیرِ صحت اور سیکریٹری صحت کی کاوشوں سے صوبے بھر کے ہسپتالوں میں جدید سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ افرادی قوت کو بھی پورا کیا جارہا ہے۔