وکلاء کے لئیے کراچی بار کی خدمات قابل ستائش ہیں، عبدالجبار قریشی
کراچی بار ایسوسی ایشن کا جوڈیشل ممبر کسٹم ایپلیٹ ٹریبیونل عبدالجبار قریشی کے کامیاب ٹرن پر تقریب اعزاز
وکلاء اور ججز کا رول اچھے معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے، نصراللہ جلبانی/ اختیار علی چنہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل ممبر کسٹم ایپلیٹ ٹربیونل عبدالجبار قریشی نے کہا ہے کہ وکلاء کے لئیے کراچی بار کی خدمات قابل فخر اور قابل ستائش ہیں وہ ٹریبیونل میں اپنی کامیاب مدت پوری ہونے پر کراچی بار ایسو سی ایشن کی جانب سے ایسو سی ایشن کے کمیٹی روم میں تقریب اعزاز سے اظہار خیال کررہے تھے۔ واضح رہے کہ عبدالجبار قریشی آل پاکستان فروغ نسیم لائرز گروپ کہ کنوینیر بھی ہیں۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ سید عثمان الحسن ایڈووکیٹ بھی تھے جبکہ کراچی ایسو سی ایشن کے نائب صدر نصراللہ جلبانی، جنرل سیکریٹری اختیار علی چنہ، جوائنٹ سیکرٹری راحیل علی سم سام، امجد علی لائبریرین، عبدالقادر سومرو ممبر، ظفر بلوچ، ایاز سولنگی، فہیم میمن، عدنان فاروق مہر، اسلم چانڈیو اور دیگر وُکلاء موجود تھے۔ تقریب اعزاز میں کراچی بار ایسو سی ایشن کی جانب سے عبدالجبار قریشی اور سید عثمان الحسن ایڈوکیٹ کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی گئی۔ کراچی بار ایسو سی ایشن کے نائب صدر نصراللہ جلبانی اور جنرل سیکرٹری اختیار علی چنہ نے ٹریبیونل میں عبدالجبار قریشی کی بہترین خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وکلاء اور ججز کا رول اچھے معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔