ٹاؤن میونسپل کارپویشن مومن آباد ضلع غربی میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد سلسلہ میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا۔
اس اجلاس میں ويسٹ کے انتظامی امور کی نگرانی کے حوالے سے اورنگی تھانوں کے SHo حضرات پاکستان رینجر ويسٹ ڈی ایس آر اور مذہبی علما کرام و عمائدين معزز کونسل کے ممبران آفسران نے شرکت کی۔
میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ جشن عید میلاد النبی ﷺ گزر گاہ مقامات راستوں کی سکیورٹی مساجد میں پانی صفائی ستھرائی ڈینگی اسپرے اور مساجد قبرستان گزر گاہ جن مقامات پر لائٹوں کی ضرورت ہے لگانے کی ھدایت جاری کی جو ایک خوش آئند اقدام ہے۔
اس اجلاس میں شریک آل کراچی کے مرکزی رہنما محمّد آفتاب و وقاص شیخ اور محلہ کمیٹی کے ذمہ دار محمّد ذولفقار و دیگر سماجی فلاحی اداروں کے مذہبی رہنماؤں نے اس اقدام کو سراہا اور خوش آئند قرار دیا۔