رپورٹ۔محمدحسین سومرو
شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں اتفاقیہ گولی چلنے سے 9 سالہ بچے کی ہلاکت کا معاملہ
9 سالہ ماسٹر بلال کی ہلاک ہوائی فائرنگ نہیں بلکہ اپنے ہی سگے ماموں کے پسٹل سے گھر میں صفائی کے دوران چلنے والی اتفاقیہ گولی سے ہوئی
گذشتہ شب نارتھ ناظم آباد بلاک اے بھایانی فلیٹ کے رہائشی وقار علی ولد انور علی سے پسٹل کی صفائی کے دوران اتفاقیہ گولی چل گئی
اتفاقیہ گولی چلنے کے نتیجے میں ملزم وقار کا سگا بھانجا ماسٹر بلال جو کہ اسکے ساتھ ہی رہتا تھا گردن میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا
بچہ ماسٹر بلال کے والدین اندرون سندھ کے رہائشی ہیں اور اسوقت بچہ اپنے ماموں وقار علی کے ساتھ رہ رہا تھا
شاہراہِ نور جہاں پولیس نے موقع سے ماموں ملزم وقار علی کو گرفتار کرکے اسکا لائسینس یافتہ پسٹل اور پرمٹ قبضہ میں لے لیا ہے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی گئی