چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کا سچل میں سیوریج لائین کی تنصیب کے کام کا معائنہ
صفورا ٹاؤن کو سہولیات سے آراستہ ٹاؤن بنائیں گے،چئیرمین صفورا ٹاؤن
ٹاؤن میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں دن بہ دن بہتری لائ جارہی ہے،راشد خاصخیلی
پانی وسیوریج کے مسائل دور کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں کرکے کام کروا رہے ہیں،راشد خاصخیلی
تنقید کرنےوالے تنقید کرتے رہیں ہمارا کام عوام کو بلا امتیاز سہولیات پہنچانا ہے جس پر عمل پیرا ہیں ،راشد خاصخیلی
کراچی ……. چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ صفورا ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھاکر رہائشیوں کو ریلیف فراہم کرینگے،صفورا ٹاؤن میں پانی وسیوریج کا نیٹ ورک بہتر بنانا چیلنج ہے جسے قبول کرکے مرحلہ وار علاقوں میں پانی وسیوریج کے مسائل دور کر رہے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 3 کے چئیرمین تاج محمد وسان ودیگر کے ہمراہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اشتراک سے سچل سے سپارکو تک 18 انچ قطر کی سیوریج لائین کے کاموں کے معائنے کے دوران کیا مذکورہ لائین کی تنصیب کا کام چئیرمین صفورا ٹاون راشد خاصخیلی کی خصوصی کاوشوں سے سر انجام دیا جارہا ہے جس کا کل رقبہ 3500 فٹ ہے.
چئیرمین راشد خاصخیلی نے کام کے معائنے کے دوران ہدایت کی کہ کام میں معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ صفورا ٹاون کو بتدریج سہولیات سے آراستہ ٹاون بنائیں گے جبکہ اس سلسلے میں دن بہ دن بہتری آرہی ہے ٹاؤن کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کیلئے پانی وسیوریج مسائل دور کرنا ازحد ضروری ہے جنہیں دور کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں،بلاوجہ تنقید کرنے والے تنقید کرتے رہیں ہمارا کام عوامی خدمت ہے جس کی تاکید ہمیں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی ہے ، عوام کی خدمت کے اس وژن کے تحت صفورا ٹاؤن میں بلا امتیاز خدمات کا سفر جاری ہے.