کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہلکی سی بارش نے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی،ئب سربراہ پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ بلال عباس قادری
کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اخدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر کام کیا جائے،بلال عباس قادری
صوبائی حکومت اورKMCکے بارش سے قبل ندی نالے صفائی کے دعوئے جھوٹے نکلے اور شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،بلال عباس قادری
کراچی کودنیا میں ماڈل تصور کیا جاتا تھا اسے سیاست کی بھینٹ چڑھا کر موہن جو دوڑو بنادیاگیا ہے،بلال عباس قادری
کراچی کے مختلف علاقوں میں سیوریج کی نکاسی کا نظام تبا ہوچکا ہے عوام کو سہولیات کی بجائے مشکلات میں دھکیلا جارہا ہے،بلال عباس قادری
کراچی کی شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ گندا پانی کھڑاہے اور کچرے کے ڈھیر بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں،بلال عباس قادری
کراچی ( ) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہلکی سی بارش نے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی،صوبائی حکومت اورKMCکے بارش سے قبل ندی نالے صفائی کے دعوئے جھوٹے نکلے اور شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،کراچی کے مختلف علاقوں میں سیوریج کی نکاسی کا نظام درہم برہم ہے،عوام کو سہولیات فراہم نہیں کرسکتے تو مشکلات میں بھی مبتلا نہ کیا جائے،کراچی کی میں شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور جگہ جگہ گندا پانی کھڑاہے اور کچرے کے ڈھیر بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کی ابتر صورتحال پر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا،بلال عباس قادری کا کہنا تھا کہ ایک جانب سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں دوسری جانب شہر کے بڑے نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث نالے اوور فلو ہونا شروع ہوگئی،کراچی کی نالوں کی صفائی کا کام صوبائی وشہری حکومت کو برسات لے عین موقع پر ہی یاد آتا ہے،کراچی کودنیا میں ماڈل تصور کیا جاتا تھا اسے سیاست کی بھینٹ چڑھا کر موہن جو دوڑو بنادیاگیا ہے،ملک کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کو تباہ کردیا گیا ہے،شہر کی بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،کراچی کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے کراچی کو وہ ساری سہولیات ملنی چاہیے جس کا کر مستحق ہے،انہوں کا کہنا تھا کہ کراچی کی تعمیر وترقی اور سویریج کے بہتر یں نظام کیلئے دعوؤں کی بجائے عملی کام کیا جائے،شہر کراچی کی اسٹریک ہو؛ڈر جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے، کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اخدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر کام کیا جائے،انہوں کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے معاشی حب کو جدید تقاضوں کے ساتھ دنیا کیلئے ماڈل بنانا ہوگا۔#