کھاریاں(شاہد بیگ سے)
مرکزی انجمن تاجران کی کال پر ظالمانہ ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کے خلاف آج کھاریاں لالہ موسی سرائے عالمگیر سمیت پورے ضلع کے تمام بڑے بازار مارکیٹیں شاپنگ مالز اور میڈیکل سٹورز بند رہے ۔ شٹر ڈاوُن ہڑتال کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ گلیانہ روڈ کھاریاں کے تاجر رہنما چوہدری بشیر مہر کا کہنا تھا
حکومت تاجروں کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور معاشی بدحالی کی ذمہ دار حکومت نے تاجروں کا دیوالیہ نکال دیا ہے ۔تاہم کسی تاجر کو مجبور نہیں کیا گیا تاجروں نےخود اپنی مرضی سےکاروبار بند رکھیں ۔