گجرات (شاہد بیگ سے )
گجرات شہر کی فضا سوگوار۔
سنئیر صحافی و بزرگ رہنماPFUJ GTUJ چوہدری طارق بیگہ کے بھائی چوہدری اختر بیگہ آہوں سسکیوں میں سپرد خاک ۔
تفصیل کے مطابق چند روز قبل قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہونے والے چوہدری اختر بیگہ (بیگہ الیکٹرک سٹور والے) زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے گزشتہ رات ان کا انتقال ہوگیا ان کی نماز جنازہ میں مذہبی و سیاسی رہنماوُں سول سوسائٹی صحافی برادری سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی ۔