منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) گیپکو منڈی بہاؤالدین نے ایک سال میں 1301 بجلی چوروں کو گرفتار کر کے 10 کروڑ روپے کا جرمانہ کیا
پھالیہ: ایس ای گیپکو سرکل منڈی بہاؤالدین اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کی سربراہی میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کو ایک سال مکمل ہوگیا۔
ایک سال کے دوران 1301 بجلی چور گرفتار، بجلی چوروں پر 10 کروڑ 8 لاکھ 1 ہزار کے جرمانے عائد، 9 کروڑ 85 ہزار کی ریکوری کر کے قومی خزانے میں جمع کرا دی گئی۔