آج رئیس ورو کلمتی گوٹھ میں مائرہ فاونڈیشن کی چئیرپرسن ساجدہ بلوچ کے تعاون سے ہمدر دواخانہ کی ٹیم نے میڈیکل کیمپ لگایا جس میں رئیس پریا گوٹھ، رئیس نور محمد گوٹھ، رئیس ورو گوٹھ، جمعہ گوٹھ کے لوگوں کا فری معائنہ کیا گیا اور فری ادویات دی گئی، اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی یوسی گابوپٹ کے جنرل کونسلر رئیس عبدالخالق قادری، سماجی رہنماء قاری محمد یوسف فاروقی، پاکستان پیپلز پارٹی رہنماء رئیس اشرف، رئیس ایاز، رئیس بشیر کلمتی، رئیس جمیل احمد اور دیگر دوست بھی شریک تھے