رپورٹ ای این آئی۔آج 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا جن سے صدر آصف زرداری نے حلف لیا وفاقی وزراء کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی، تقریب میں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز
شریف بھی موجود تھے، صڈر آصف علی زرداری نے وزراء سے حلف لیا، وفاقی کابینہ میں 13 اراکین قومی اسمبلی، 2 سینیٹرز اور 3 ٹیکنو کریٹس شامل ہیں،قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تقرری کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کو نام تجویز کئے تھے،وفاقی وزرا میں خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، اعظم نذیرتارڑ، چوہدری سالک حسین اور عبد العلیم خان،جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ شامل ہیں، اسحاق ڈار ،مصدق ملک ، محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن نقوی ،شیزا فاطمہ خواجہ بھی وزرا میں شامل ہیں۔محسن نقوی احد چیمہ،محمد اورنگزیب کو وزیر اعظم نےآئین کے آرٹیکل 92 کی شق ایک کے تحت وزیر مقرر کرنے کی ایڈوائس دی تھی ،اس آرٹیکل کے تحت کسی بھی رکن کو چھ ماہ تک وفاقی وزیر مقرر کیا جاسکتا ہے ، ان کو سینیٹر منتخب کروا کر بعد ازاں مستقل وفاقی وزیر بنا دیا جائے گا