ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے)آر پی او کیپٹن (ر)سجاد حسن خان اور کمشنر ناصر محمود کی زیر صدارت ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی اجلاس ۔
جملہ ڈسٹر کٹ پولیس آفیسران وڈپٹی کمشنرز دیگرسکیورٹی اداروں کے سربراہان کی شرکت ۔
اجلاس میں ریجن بھرمیں امن وامان اور لاء اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ۔
کچہ سمیت ٹرائی بارڈر ایریا بالخصوص پنجاب خیبرپختونخواہ بارڈر پر سیکورٹی کے اقدمات کا معائنہ۔
حساس مقامات ،اقلیتی عبادت گاہوں اورغیرملکی شہریوں کی سخت سکیورٹی کا حکم ۔
06 ستمبر یوم دفاع اور ماہ ربیع الاول کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی کے احکامات۔
منظوری کے بغیر عربین واک اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم۔
سکیورٹی اداروں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ اور مکمل کوارڈینیشن کے احکامات۔
تمام بین الصوبائی و بین اضلاعی چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ جاری رکھیں ۔آ ر پی او
حساس علاقوں میں دیگر اداروں کےہمراہ سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کیئے جائیں۔سجاد حسن خان
مشکوک اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے۔آر پی او
کالے شیشے اور بلا نمبری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائی جائے۔سجاد حسن خان
بجلی چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے چالان عدالتوں میں جمع کرائے جائیں۔آر پی او
قانون شکنی کے مرتکب افراد کو خلاف بلاتفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔آر پی او کیپٹن (ر)سجاد حسن خان
06 ستمبر یوم دفاع پاکستان اور ماہ ربیع الاول کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود
میڈیکل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کے امتحانی سنٹرز میں بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود