آنے والی نسلوں کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہماری زمینداری ہے ، سائرہ شیخ
پاکستان تحریک انصاف کراچی سی بی سی ٹاؤن کی سابقہ ٹیم کی طرف سے وزیلی امپیرڈ پارک میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا شجر کاری مہم کے مہمانان خصوصی فارم 45 کے ایم این اے خرم شیر زمان ایم پی اے بلال جدون زاھد اصغر سٹی کونسلر شاھد خٹک صدر ٹاؤن کے صدر شیر محمد کاکڑ تھے ایم این اے خرم شیر زمان اور ایم پی اے بلال جدون نے پودا لگا کے شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کے سی بی سی کی سابقہ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کے اس اقدام سے خواتین و حضرات میں شوق پیدا ہوگا اور لوگ بھی شجر کاری مہم کا حصہ بنیں گے اس موقع پر سی بی سی ٹاؤن کی سابقہ صدر سائرہ شیخ کا کہنا تھا کہ آج اس شجر کاری کرنے کا مقصد عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے جیسا کے درختوں کے نہ ہونے کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہر فرد کے لیے ایک پودا لگانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے شجر کاری کرنا ہمارے وزیرآعظم عمران خان صاحب کا وژن بھی ہے اور ہم اپنے لیڈر کا وژن پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور اس شجر کاری کو ہم ندیم ارشد کے نام کرتے ہیں آنے والی نسلوں کو ہم نے صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہے اس موقع پر مریم زبیر ثمینہ اقبال لبنا ایوب منیزہ آفتاب شکیلہ محمود راحیلہ جواد فرحت منصب عائشہ نوید و دیگر موجود تھے