ای این آئی نیوز رپورٹ : طاہر اشرف
گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس سرگودھا کی سابق طلباء کی تنظیم (استقلالینز) کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں میاں محمد شفیق، پروفیسر رانا خالد محمود ،چوہدری آصف فاروق وڑائچ، رائے عمر اشرف بھٹی ایڈووکیٹ ، وسیم اعجاز پراچہ،پروفیسر الطاف چیمہ، پروفیسر غلام مصطفی اور طاہر صدیقی نے شرکت کی میں ایک متفقہ قرارداد کے زریعے گورنمنٹ کالج آف کامرس سرگودھا کے تشخص کو ختم کر کے کسی دوسرے کالج میں ضم کر نے کے حکومتی منصوبے کی بھرپور طریقے سے مزمت کی گئی.
قرار داد کے مطابق 1964 میں وجود میں آنے والا ادارہ جو ڈسپلن، نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے پورے پنجاب میں اعلیٰ مقام رکھتا ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل افراد ملک اور بیرون ملک ہر شعبے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ہیں کے علیحدہ تشخص کو ختم کردینا سراسر تعلیم دشمنی ہے. ادارے کے سابق طلباء (استقلالین) اسے کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے. قرار داد میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ اس تعلیم دشمن اقدام سے باز رہے بصورت دیگر استقلالینز اپنی مادر علمی کے تحفظ کے لئے ہرقسم کے احتجاج اور قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں
⭕⭕⭕⭕⭕